کیا ‏ناپاک ‏کپڑا ‏پہننے ‏سے ‏جسم ‏بھی ‏ناپاک ‏ہوجاتا ‏ہے ‏

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا سوال ہے کہ اگر  کوئی ناپاک کپڑے پہن لے تو کیا جسم ناپاک ہو جا ئے گا جیسے غسل کرنے کے بعد نا پاک کپڑے پہن لیے تو کیا جسم نا پاک ہو جا ئے گا شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں،،! 
سائل محمد محراب گلزاری گاؤ جلندری تحصیل موہن گڈ ضلع جیسلمیر راجستھان

وعلیکم السلام ورحـمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللهم ہدایة الحق والصواب
مذکورہ صورت میں کپڑا ناپاک نہ ہوگا جبکہ اس میں کوئی نجاست نہ لگی ہو 
جیساکہ تفہیم المسائل میں ہے 
محض ناپاک کپڑا پہننے سے بدن ناپاک نہیں ہوتا بشرطیکہ کہ نجاست بدن پر نہ لگے البتہ نجاست مرطوب ہونے کے بناء پر بدن پر لگ جاتی ہے یا بدن کسی وجہ سے پانی پسینے سے تر ہوگیا اور وہ نجاست اس پر لگ گئ تو اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا،صرف اس ناپاک جگہ کو دھولے،وضـو بدستور قائم رہے گا،،،
ماخوذ  تفہیم المسائل جلد دوم کتاب الطہارت صفحہ 79 
مکتبـہ تنظیم المدارس جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہـور

واللہ اعلم باالصواب
کتبہ 
گدائے حضور تاج الشریعہ محمد عارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی

تبصرے

Popular Posts

دھوبی ‏کے ‏دھلے ‏ہوئے ‏کپڑے ‏پاک ‏ہوتے ‏ہیں ‏یا ‏ناپاک

حضور ‏صلی ‏اللہ ‏علیہ ‏وسلم ‏کے ‏زمانے ‏میں ‏بھی ‏خطبہ ‏کی ‏اذان ‏ہوتی ‏تھی ‏