السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کی *زید وضو کر رہا تھا اور وضو کے بیچ میں پہنچا اور اذان ہونے لگی تو کیا وضو چھوڑ کر اذان سننا چاہئے یا پھر وضو مکمل کریں*
العارض ناصر رضا اسماعیلی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب؛ دوران وضو اذان کی آواز آئے تو اتنے وقت کے لیے وضو موقوف کردے اور آذان کاجواب دے بعد آذان وضو کرے، کہ یہ آداب وضو سے ہے؛
جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں "اثناء وضو میں کلام دنیا مکروہ ہے جب کہ بغیر حاجت ہو" درمختار میں ہے :وعدم التکلم بکلام الناس الا لحاجۃ تفوتہ
اور اذان اور سلام کا جواب کلام دنیا سے نہیں، لہذا دونوں کا جواب دیا جائے {
کیا ناپاک کپڑا پہننے سے جسم بھی ناپاک ہوجاتا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا سوال ہے کہ اگر کوئی ناپاک کپڑے پہن لے تو کیا جسم ناپاک ہو جا ئے گا جیسے غسل کرنے کے بعد نا پاک کپڑے پہن لیے تو کیا جسم نا پاک ہو جا ئے گا شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں،،! سائل محمد محراب گلزاری گاؤ جلندری تحصیل موہن گڈ ضلع جیسلمیر راجستھان وعلیکم السلام ورحـمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب اللهم ہدایة الحق والصواب مذکورہ صورت میں کپڑا ناپاک نہ ہوگا جبکہ اس میں کوئی نجاست نہ لگی ہو جیساکہ تفہیم المسائل میں ہے محض ناپاک کپڑا پہننے سے بدن ناپاک نہیں ہوتا بشرطیکہ کہ نجاست بدن پر نہ لگے البتہ نجاست مرطوب ہونے کے بناء پر بدن پر لگ جاتی ہے یا بدن کسی وجہ سے پانی پسینے سے تر ہوگیا اور وہ نجاست اس پر لگ گئ تو اس سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا،صرف اس ناپاک جگہ کو دھولے،وضـو بدستور قائم رہے گا،،، ماخوذ تفہیم المسائل جلد دوم کتاب الطہارت صفحہ 79 مکتبـہ تنظیم المدارس جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہـور واللہ اعلم باالصواب کتبہ گدائے حضور تاج الشریعہ محمد عارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں